اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے اور چیف جسٹس امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عمارت کا افتتاح کیا۔نئی عمارت میں وفاقی آئینی عدالت کے تین بینچز نے سماعت کا آغاز کر دیا، جن میں چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپر ٹیکس مقدمات زیر سماعت ہیں۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود تھے۔