سٹیٹ بینک کو نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے لیے کابینہ کی منظوری کا انتظار

کراچی(رم نیوز)پاکستان کے نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے لیے تمام تیاری مکمل ہو چکی ہے، تاہم سٹیٹ بینک حکومت کی حتمی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے مطابق نئی کرنسی جدید سکیورٹی فیچرز سے تیار ہوگی اور چھپائی میں کم از کم دو ماہ لگیں گے۔ نئے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر کے حکومت کو بھیجے جا چکے ہیں اور امکان ہے کہ 2026 کے آخری مہینوں میں کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹ جاری کیے جائیں۔