پی سی بی نے بنگلہ دیش کے ٹی20 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کی پیشکش کر دی

لاہور(رم نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے ٹی20 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر سری لنکا کے وینیوز دستیاب نہ ہوئے تو پاکستان کے میدان مکمل طور پر تیار ہیں اور میچز کی میزبانی کر سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے میچز کا سفر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی نے ابھی تک میچز کے متبادل مقام کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا۔