اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان سٹیشنز کو سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ موجودہ چیک پوسٹوں کو ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز میں تبدیل کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے منصوبے کے لیے 10 ارب روپے کے فنڈز مانگے ہیں۔
حکام کے مطابق عملے کی تعیناتی کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائے گی اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کو شامل کیا جائے گا۔ اس اقدام سے سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت پر مؤثر قابو پانے میں مدد ملے گی۔