سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روز کی مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 183,232 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن ہنڈرڈ انڈیکس 182,384 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔