لاہور(رم نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں شدید سردی اور گہری دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے اور سورج اکثر چھپتا رہتا ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔