میٹا نے آسٹریلیا میں بچوں کی سوشل میڈیا پابندی پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا

سلیکان ویلی(رم نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے آسٹریلیا پر زور دیا ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی پر نظر ثانی کرے۔

میٹا کے مطابق نئے قانون کے تحت اس نے 5 لاکھ 44 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بلاک کیے ہیں، اور قانون کی خلاف ورزی پر کمپنیوں پر 4.95 کروڑ آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ پابندی نوجوانوں کو آن لائن کمیونٹیز سے الگ کر سکتی ہے اور والدین کی اجازت اور عمر کی تصدیق کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔