امریکی طیارے قطر کے العدید بیس پر متحرک

دوحہ(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر حملے کی دھمکیوں کے بعد، امریکی جنگی طیاروں کی قطر کے العديد ایئر بیس پر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

میڈیا کے مطابق کے سی 135 ریفیولنگ ٹینکر اور بی 52 بمبار طیارے متعدد پروازیں کر چکے ہیں۔ البدید بیس ایران کی سرحد سے تقریباً 200 سے 300 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔

اس دوران، امریکہ نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ممکن ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکی کے ذریعے نکلیں۔