لاہور(رم نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کرتے ہوئے بڈنگ کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ملتان سلطانز کے فرنچائز رائٹس کے حصول کیلئے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ تیکنیکی معیار پر پورا اترنے والے بڈرز کو اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے ایک سال کیلئے ملتان سلطانز کو خود چلایا تھا، تاہم دیگر فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت کے بعد اب فرنچائز کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔