اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات پر منحصر اور آئی ایم ایف سے آزاد معاشی گروتھ کو فروغ دینے کے لیے تین کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب گورننس کمیٹی کے سربراہ ہیں، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال برآمدات اور ٹیکس آمدن کی کمیٹی کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ لیگل کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مہنگی توانائی، پیچیدہ ٹیکس نظام، پالیسی عدم تسلسل اور ریگولیٹری بوجھ برآمدات کی سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں، اور 20 شعبوں کی برآمدات بڑھا کر 2035 تک 120 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔وزیر منصوبہ بندی کے مطابق اگر 2029 تک 60 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل نہ ہوا تو پاکستان کو دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔