ماسکو(رم نیوز)روس کے دارالحکومت ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں رواں ماہ 146 سال کے ریکارڈ کے مطابق پانچویں سخت برف باری ہوئی۔ویک اینڈ پر ایک ملین کیوبک میٹرز برف صاف کی گئی، جبکہ درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور شہری زندگی متاثر ہوئی ہے، اور مزید برف باری کا امکان بھی ہے۔