سڈنی (رم نیوز)آسٹریلیا نے بھارت کو سٹوڈنٹ ویزا کے لیے ’ہائی رسک کیٹیگری‘ میں شامل کر دیا ہے، جس کے بعد بھارتی طلبا کی مالی حیثیت، تعلیمی پس منظر اور انگریزی قابلیت کی جانچ مزید سخت ہو گئی ہے۔نئی درجہ بندی 8 جنوری 2026 سے نافذ ہوئی، جس کے تحت سادہ سٹوڈنٹ ویزا فریم ورک (SSVF) میں بھارت کا ایویڈنس لیول 2 سے بڑھا کر لیول 3 کر دیا گیا ہے۔ ویزا افسران کو طلبا کی ڈگری کی تصدیق کے لیے تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔آسٹریلیائی حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریوں کے بڑھتے ہوئے کیسز اور فراڈ نے بھارت کی بین الاقوامی تعلیمی ساکھ کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث یہ سخت اقدامات ضروری ہو گئے ہیں۔