کوئٹہ(رم نیوز)بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی برقرار ہے اور بعض علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جس سے حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، قلات میں منفی 3، ژوب میں 4، سبی میں 3 اور چمن میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ساحلی علاقوں میں بھی سردی محسوس کی جا رہی ہے، گوادر میں 14 اور جیوانی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔