لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اب صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی، جبکہ فیلڈ ڈیوٹی کی گاڑیاں مستثنیٰ ہیں۔ نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2026 جلد متعارف کرائی جائے گی۔
دوسری جانب 31 شہروں میں 170 نئے پٹرول پمپس کے این او سی جاری کیے گئے ہیں، جنہیں الیکٹرک چارجنگ یونٹ نصب کرنے کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیصل آباد، لاہور، بہاولپور اور دیگر شہروں میں نئے پٹرول پمپس میں یہ شرط لازم کی گئی ہے۔