ٹرمپ کا ایران پر مختصر مگر فیصلہ کن حملے پر غور، خطے میں ہنگامی تیاریوں کا آغاز

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف مختصر لیکن فیصلہ کن فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔ ممکنہ کشیدگی کے پیشِ نظر امریکہ اور یورپی ممالک نے ایران سے اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کا انخلا شروع کر دیا ہے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر نفری کم کی جا رہی ہے۔ اسرائیل نے دفاعی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے اور ایران نے خبردار کیا ہے کہ حملے کی صورت میں امریکی اڈے نشانہ بن سکتے ہیں۔