اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ 15 جنوری کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی۔ پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، جبکہ سب میرین کیبل کی روٹین دیکھ بھال کے باوجود سروسز متاثر نہیں ہوں گی اور نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔