ایران میں مظاہروں پر قابو، گزشتہ 24 گھنٹوں سے ملک میں امن برقرار

تہران (رم نیوز)ایرانی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں پر قابو پا لیا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی شہر میں بے امنی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق پُرتشدد مظاہرے ختم ہو چکے ہیں اور سکیورٹی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، جبکہ مظاہروں کے پیچھے بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔