نیویارک (رم نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یمن بحران کے حل کے لیے فوری انسانی امداد اور عالمی برادری کے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوجی حل کارگر نہیں، بلکہ سفارتکاری اور اقوام متحدہ کے امن روڈ میپ پر عمل ہی مسئلہ حل کرنے کا مؤثر راستہ ہے۔ پاکستان نے تمام فریقین سے امن روڈ میپ پر عمل درآمد اور یمن کے عوام کو بھوک، بیماری اور بے دخلی سے بچانے کی اپیل کی ہے۔