20 جنوری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب، اہم قانون سازی متوقع

اسلام آباد(رم نیوز)حکومت نے 20 جنوری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 29 بلز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ان میں 11 حکومتی اور 18 نجی نوعیت کے بلز شامل ہیں، جن میں سے 24 بل صدر مملکت کی جانب سے واپس بھیجے جا چکے ہیں اور 5 بل ایک ایوان سے منظور ہو چکے ہیں۔ اجلاس کے دوران اہم قانون سازی اور فیصلے متوقع ہیں، جبکہ کن بلز کو پیش کیا جائے گا، اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔