ایئر انڈیا ایرانی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گی، متبادل روٹس اختیار

ممبئی(رم نیوز)انڈیا کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا نے ایران میں جاری صورتحال اور فضائی حدود کی بندش کے پیشِ نظر اپنی پروازوں کے لیے متبادل روٹس استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر لائن نے کہا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بعض پروازیں تاخیر یا منسوخ ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (PIA) کی پروازیں ایرانی فضائی حدود کی بندش سے متاثر نہیں ہوں گی، کیونکہ وہ خلیج عرب اور وکھان کوریڈور کے روٹس استعمال کرتی ہیں۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں اجازت لے کر فضائی حدود سے گزر سکتی ہیں