پاکستان کی ایران بحران پر گہری نظر، امن حل پر زور

اسلام آباد(رم نیوز)دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران میں جاری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مسئلے کے پرامن حل پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران جلد اپنے داخلی مسائل پر قابو پا لے گا اور حالات معمول پر واپس آئیں گے۔ ترجمان نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکا کی ویزا پالیسیوں اور خطے میں سفارتی تعلقات پر پاکستان کے مؤقف کی وضاحت کی، جبکہ صومالیہ کی خود مختاری پر حملے کو بھی ناقابل قبول قرار دیا۔