اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس افسران کی مالی مشکلات دور کرنے اور تنخواہوں میں بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور وہاں تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے زیرِ تربیت اے ایس پیز کو بیجنگ میں ایک ماہ کی تربیت دینے، جدید تربیتی ماڈیولز متعارف کروانے اور افسران کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں، جبکہ پروموشن کے مسائل حل کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔