اسلام آباد (رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ آسان خدمت مرکز کے لیے آذربائیجان کے تعاون پر مشکور ہوں۔ پاکستان آسان خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہاز شریف نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت سنٹر کا افتتاح کردیاگیا ہے۔ پاکستان آسان خدمت مرکز کے مختلف حصوں کا جائزہ بھی لیا۔ یہ مرکز عوام کےلیے بے پناہ آسانی فراہم کرے گا۔ اس میں مختلف اداروں کی خدمات عوام کوفراہم ہوں گی۔ ان کاکہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ضروری ہے۔ مظفر آباد میں بھی اس طرح کا آسان خدمت مرکز قائم کرنا ہے۔