پیپلز پارٹی سندھ میں بھاری عوامی اکثریت سے اقتدار میں آئی ، پیپلز پارٹی نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے :بلاول بھٹو

کراچی(رم نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہترین اقدامات کر رہی ہے۔ تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں بھاری عوامی اکثریت سے اقتدار میں آئی اور صوبے میں حکومت سنبھالنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے اندرون سندھ کے لوگ سفر کرنے کے لیے قافلوں کی صورت میں سفر کیا کرتے تھے، مگر پیپلز پارٹی نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے اور صوبے میں عالمی معیار کی صحت سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔