نیویارک(رم نیوز)ایران کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکہ اور برطانیہ نے ایران کو سخت پیغام دیا۔ امریکی مندوب مائیک والٹز نے خبردار کیا کہ ایران میں جاری تشدد روکنے کیلئے تمام آپشنز زیرِ غور ہیں اور امریکا ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران کی پالیسیوں سے خطے اور عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں اور اگر رویہ نہ بدلا گیا تو مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ برطانوی مندوب نے ایران میں ہلاکتوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب روس، چین، یونان اور ڈنمارک کے مندوبین نے طاقت کے استعمال اور دھمکیوں کی مخالفت کرتے ہوئے بحران کے حل کیلئے سفارت کاری، مکالمے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیا۔