پشاور(رم نیوز)پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ ادارے کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے دوران بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔
چترال، سوات، دیر، کوہستان اور گلیات میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور بندش کا خدشہ ہے، جب کہ صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور بنوں سمیت میدانی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی، میدانی علاقوں میں دھند جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔