پشاور(رم نیوز)پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں اور انہیں راستے سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ مذاکرات کا ماحول سازگار نہیں، شفاف انتخابات اور عوامی مینڈیٹ کی واپسی پر بات کی جا سکتی ہے، جبکہ علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو مذاکرات کے لیے اختیار دیا گیا ہے۔