اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا وفد سپیکر آفس پہنچ گیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد سپیکر آفس پہنچا۔بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی پر کہا کہ سپیکر نےآج بلایا تھا ہم نوٹیفکیشن لینے جارہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ ہمارا حق تھا ، اپوزیشن لیڈر کی نشست 7 اگست سے خالی تھی ۔ذرائع کے مطابق سپیکر نے بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر کو اپنے چیمبر میں بلایا ہے۔