لاہور(رم نیوز)صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں خواتین کے لیے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز آئندہ ماہ 11 سے 15 فروری تک منعقد ہوگا۔ اس دوران 20 مختلف کھیلوں میں تقریباً 3,000 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے، جبکہ 21 سال سے کم عمر لڑکیوں کے درمیان انٹر ڈویژن مقابلے بھی کروائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب سٹیڈیم میں 7 فروری کو بسنت فیسٹیول بھرپور انداز میں منایا جائے گا، جس میں میوزیکل نائٹ، فائر ورکس اور 50 سے زائد رنگا رنگ اسٹالز لگائے جائیں گے، اور فیملیز کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف کھیلوں کو فروغ دیں گے بلکہ عوام کے لیے تفریح اور خوشیوں کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔