وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت دے دی

کراچی(رم نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ ملیر ندی پل منصوبہ مقررہ وقت یعنی مئی 2026 تک مکمل کیا جائے۔ ان کی ہدایت پر پلاننگ اور ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے زیر تعمیر پل کا دورہ کیا اور قائد آباد میں این-5 (مرغی خانہ) پل کا بھی معائنہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملیر ندی پل منصوبے کی کل لاگت 3,006.690 ملین روپے ہے، جس کی فزیکل پیش رفت 65 فیصد اور مالی اخراجات 61.6 فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

پی اینڈ ڈی ٹیم نے بتایا کہ سائٹ پر کنکریٹ کی مضبوطی کی جانچ (نان ڈسٹرکٹیو ٹیسٹ) اور گرڈرز و ٹرانسم کے سائز کی پیمائش مکمل ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر خطوط جاری کرنے کی ہدایت دی اور ریمپس کے لیے بجری اور ایگریگیٹ بیس کا اسٹاک فوری یقینی بنانے کا حکم دیا، تاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔