اسلام آباد(رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن کمیٹی کے ارکان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔اس وقت ملک میں قومی امن کمیٹی کا کردار بہت اہم ہے۔ قیام پاکستان میں بھی علما کرام اور اقلیتی برادری نے بھرپور حصہ ڈالا۔ قیام پاکستان کے وقت لاکھوں لوگ وطن کی خاطرقربان ہوئے۔ آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان کے قیام کا مقصد سب کو بلاتفریق حقوق دینا تھا۔ اللہ نے پاکستان کو بہترین وسائل عطا کیے۔ پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے قدرتی وسائل موجود ہیں۔