اسلام آباد(رم نیوز)محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئے، ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد سپیکر آفس پہنچاتھا۔بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی پر کہاتھا کہ سپیکر نےآج بلایا تھا ہم نوٹیفکیشن لینے جارہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ ہمارا حق تھا ، اپوزیشن لیڈر کی نشست 7 اگست سے خالی تھی۔