لاہور ہائیکورٹ نے پارکوں میں کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے کو شہر کے پارکوں میں تمام کاروباری سرگرمیاں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پارکوں میں کوئی بھی منصوبہ یا کام شروع کرنے سے پہلے ممبران جوڈیشل کمیشن کی منظوری ضروری ہوگی۔عدالت نے داتا دربار کے سامنے درختوں کی کٹائی کی انکوائری کا بھی حکم دیا اور سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔