شدید دھند جان لیوا ثابت، سرگودھا میں ٹرک حادثہ، 14 افراد جاں بحق

سرگودھا(رم نیوز)شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر منی ٹرک نہر میں جا گرا، حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 23 افراد جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، 11 زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔