شبِ معراج ، ملک بھر میں خصوصی عبادات کا اہتمام

لاہور(رم نیوز)ملک بھر میں شب معراج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر مساجد میں خصوصی محافل، درود و سلام اور نعت خوانی کی گئی جبکہ علمائے کرام نے واقعۂ معراج کی اہمیت بیان کی۔ ملک و قوم اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔