ہری پور(رم نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سٹریٹ مومنٹ کے سلسلے میں آج حطار انٹرچینج سے ہزارہ ڈویژن کا دورہ کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ریلی کی شکل میں روانہ ہوں گے اور کوٹ نجیب اللہ، کانگڑہ، سرائے صالح اور لورا چوک میں استقبالیہ کیا جائے گا۔ سہیل آفریدی جی ٹی روڈ چوک صدیق اکبر پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گے اور اس کے بعد ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے لیے روانہ ہوں گے۔