روسی فضائی حملوں کے خطرے کے پیش نظر یوکرین کو جدید دفاعی نظام کی ضرورت:زیلنسکی

کیف (رم نیوز)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روس کی جانب سے بڑے فضائی حملوں کا خطرہ ہے اور اس کے پیش نظر یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام کی ضرورت ہے۔ زیلنسکی کی قیادت میں یوکرینی وفد سکیورٹی ضمانتوں کے لیے امریکا روانہ ہوا ہے، جہاں وہ امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔ یوکرینی صدر نے عالمی اتحادیوں سے دفاعی امداد بڑھانے کی بھی اپیل کی۔