ٹرمپ منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے نام جاری

واشنگٹن (رم نیوز)وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے اراکین کے نام جاری کر دیے ہیں۔ بورڈ میں میجر جنرل جیسپر جیفرز، وزیر خارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف، داماد جیرڈ کشنر اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر شامل ہیں۔بورڈ غزہ میں سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے منصوبوں کی ہم آہنگی اور فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کو یقینی بنانے کا کام کرے گا۔