فلوریڈا(رم نیوزز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے امریکی معیشت بے جان تھی، لیکن ان کے بیرونی دوروں سے سرمایہ کاری آئی۔ سعودی عرب سمیت کئی ممالک نے امریکہ میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو داخلے سے روکنے، ایران کی جوہری افزودگی محدود کرنے اور پاک بھارت جنگ سمیت متعدد تنازعات کو روکنے کے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔