اسلام آباد(رم نیوز) 77 سالہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے، جس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ سیاسی مبصرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کسی بڑی مفاہمت کا نتیجہ نہیں، لیکن سیاسی ماحول میں تعاون کی جھلک نظر آتی ہے۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اچکزئی کس طرح اپوزیشن کو متحد رکھتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کی توقعات پر کس حد تک پورا اُترتے ہیں۔ ان کا پہلا امتحان 8 فروری کو ہے۔
تحریک انصاف میں پارٹی ذرائع کے مطابق اس تقرری پر کوئی اختلاف نہیں۔بلوچستان کے قلعہ عبداللہ کے رہائشی محمود اچکزئی کئی دہائیوں سے ملکی سیاست میں سرگرم ہیں اور قومی اسمبلی کے متعدد ادوار میں حصہ لے چکے ہیں۔