ہری پور(رم نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ ہم اپنا مینڈیٹ کسی صورت چوری نہیں ہونے دیں گے ۔ بیرسٹری گوہر نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو سٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی ہے۔ ہمارا مینڈیٹ ایک نہیں دو بار چوری ہوابانی پی ٹی آئی کی دی گئی ذمہ داری پوری کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس ، امن اور عوامی بہتری یقینی بنائیں گے۔