اسلام آباد اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد اور شمالی پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کشمیر کے شمال مغربی علاقے میں تھا۔ ہنزہ اور اس کے گردونواح میں جھٹکے شدید محسوس کیے گئے، جبکہ سوات میں ہلکے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور ہنگامی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔