اسلام آباد(رم نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو سٹیل، فارماسیوٹیکلز، مصالحہ جات، بسکٹ اور دیگر پیک شدہ مصنوعات تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، منفرد شناختی نشانات کے ذریعے ایف بی آر نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نظام کی مدد سے پیداواری مرحلے سے لے کر ریٹیل تک مصنوعات کی نگرانی ممکن ہو گئی ہے، جس سے غیر قانونی مصنوعات کی فروخت اور ٹیکس کے ضیاع پر قابو پایا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق، اس توسیع سے مارکیٹ شفاف اور ٹیکس کی وصولی بہتر ہوگی۔
ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نئے شعبوں میں توسیع، ٹیکس چوری روکنے میں مدد