گل پلازہ کی آگ بجھ گئی، ریسکیو اور کولنگ کا عمل جاری

کراچی(رم نیوز)کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی، جس کے بعد مزید 4 لاشیں نکالی گئیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہوگئی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کولنگ اور محدود سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ایک بچے سمیت 3 افراد کے انسانی اعضا ملے ہیں اور پانچ لاشیں شناخت کے قابل نہیں۔چیف فائر آفیسر کے مطابق عمارت شدید مخدوش ہے، اس لیے ریسکیو اہلکار صرف محفوظ مقامات پر کارروائی کر کے فوری باہر آ رہے ہیں۔ پولیس نے لاپتہ افراد کے موبائل فونز سے آخری لوکیشن حاصل کرلی ہے، جن میں 26 فونز گل پلازہ میں موجود تھے۔