کراچی(رم نیوز)کراچی پولیس چیف آزاد خان نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ آگ میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور امکان ہے کہ مزید لاشیں بھی برآمد ہوں۔