کوئٹہ(رم نیوز)بلوچستان میں نئے اضلاع اور ڈویژنز بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہےکہ کوہلو،بارکھان، قادر بگٹی آباد ، ڈیرہ بگٹی پر مشتمل نیاڈویژن کوہ سلیمان ڈویژن بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قلات ڈویژن کو 2 ڈویژن بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، قلات کے ساتھ نیا ڈویژن بیلا ڈویژن کے نام سے ہوگا۔حکومتی ذرائع کے مطابق پشین میں ایک اور ضلع بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔