اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن آج یا کل جاری ہو جائے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا تھا، اس لیے دونوں کا نوٹیفکیشن ہو جائے تو بہتر ہے۔صحافی کے سوال پر کہ جے یو آئی کا موقف ہے کہ نوٹیفکیشن نواز شریف کے کہنے پر ہوا،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نوٹیفکیشن سپیکر کی صوابدید سے جاری ہوا اور انہوں نے اس کا شکریہ ادا کیا۔