ٹرمپ کے "امن بورڈ" پر اقوامِ متحدہ کی محتاط پوزیشن، جنرل اسمبلی کی صدر کی تنقید

نیویارک (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ تنازع کے حل کے لیے ایک "امن بورڈ" تشکیل دیا ہے، جس میں 60 ممالک کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے اور مستقل رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر کی شرط رکھی گئی ہے۔ ٹرمپ خود بورڈ کے تاحیات چیئرمین ہوں گے۔

عالمی رہنماؤں نے اس بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوامِ متحدہ کے کردار کو محدود کر سکتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیربک نے کہا کہ اقوامِ متحدہ ہی وہ واحد ادارہ ہے جو تمام ممالک کو یکجا کرنے کی اخلاقی اور قانونی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کے کردار پر سوال اُٹھانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم تاریک دور میں واپس جا رہے ہیں۔