کراچی(رم نیوز)گل پلازہ میں آتشزدگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی ریکارڈنگ کا وقت رات 10 بج کر22 منٹ ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں تاحال 73 لوگ لاپتہ ہیں۔ گل پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ گل پلازہ کے ملبے کو ہٹاکر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ مرا دعلی شاہ نے گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت آگ لگنے کی فرانزک رپورٹ کروائے گی۔ متاثرین کی بحالی ، معاوضے کی سفارشات کےلیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
گل پلازہ میں آتش زدگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،وقت کیا تھا؟