کراچی(رم نیوز)کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ 33 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھا دی گئی۔ حادثے میں فائر فائٹر سمیت 26 افراد جان سے گئے جبکہ 22 زخمی ہوئے۔عمارت شدید آتشزدگی کے باعث کھنڈر بن چکی ہے اور اس کے گرنے کا خدشہ ہے۔ 20 نعشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے مکمل کر لی گئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔